آج یہاں ایک اہم ترین واقعہ میں اسلامک ریسرچ فاونڈیشن (آئی آرایف )کے
متنازع سربراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی ) نے
سمن جاری کیا ،انہیں منی لینڈرینگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت سمن جاری
کیا گیا ہے اوراس ماہ کے آخر تک حاضرہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق
ایجنسی ذاکر نائیک کا بیان درج کرنا چاہتی ہے ،جوکہ فی
الحال بیرون لک ہے اور انہیں سمن جاری کیا گیا ہے ،ایک اور سمن تنظیم کو
جاری کیا گیا ہے۔ای ڈی نے نائیک اورآئی آرایف کے خلاف گزشتہ ماہ تعزیرات کے تحت معاملہ درج
کیا تھا اور این آئی اے کے ذریعہ یوپی اے کے تحت شکایت درج کرنے کے بعد
کاررواء ی کی گئی تھی۔